اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے موجودہ قوانین شفاف انتخابات کرانے میں مدد گار نہیں، حلقہ بندی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دینی ہے توقانون میں ترمیم کرنا ہو گی۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں کیس کی سماعت کررہاہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا انتخاب ہر شہری کا حق ہے، جمہوریت آسمان سے نہیں گرتی، اس کا اطلاق نچلی سطح سے ہوتا ہے۔