سپریم کورٹ نے سندھ سول سرونٹس آرڈیننس 2011 کے ساتھ ساتھ ریگولرائزیشن، آبزویشن آرڈیننس 2012 اور سندھ پولیس شولڈر پرموشن آرڈیننس کالعدم قرار دے دیئے ہیں۔
جن کے باعث سندھ پولیس میں دی گئی شولڈر پرموشن کالعدم اور غیر قانونی قراردے دی گئی ہیں۔ مقدمے کی سماعت جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی فیصلہ جسٹس امیرہانی مسلم نے سنایا
جسٹس امیر ہانی مسلم نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاں نہ صرف غیر قانونی بلکہ انتہائی غیر قانونی ہیں۔اس فیصلے کے تحت ملازمین کی گزشتہ تاریخوں سے دی گئی ترقیاں بھی کالعدم تصور ہونگی۔