15 اسلام آباد(جیوڈیسک) جون سے9 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی، ہنگامی مقدمات کی سماعت ہوتی رہے گی۔سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت چھٹیاں 15 جون 2013 سے شروع ہوں گی اور سپریم کورٹ 9 ستمبر 2013 بروز پیر دوبارہ کھلے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون 2013 سے شروع ہوں گی اور 9 ستمبر 2013 تک رہیں گی۔ واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان مقدمات کی سماعت کرتے ہیں۔