اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالت عظمی کے بورڈ سے حروف غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ ایف پاکستان کے بورڈ سے حروف غائب ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
واقعے کی انکوائری ڈپٹی رجسٹرار کریں گے۔ ڈپٹی رجسٹرار انکوائری مکمل کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں گے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔۔ سپریم کورٹ کی سیکورٹی پر مامور ایس پی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔