اسلا آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے دو ہفتے جواب طلب کرلیا، عمران کان نے کہا چئیرمین نیب کرپشن کم نہیں آئیخود کرپشن میں ملوث ہیں سپریم کورٹ میں جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب تقرری کیس کی سماعت کی ، تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت نے جس کے خلاف کارروائی کا کہا اسے چیئرمین نیب بنا دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہاکہ اگر انکے خلاف الزامات واپس لے لئے جائیں تو فریق بننے کی درخواست واپس لے لیں گے، عدالت نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیب کا چیئرمین کرپشن میں ملوث دو جماعتوں نے مک مکا کر کہ تعینات کیا۔
آصف علی زرداری محترمہ کی آٹھ کروڑ روپے کی جیولری واپس لینا چاہتے ہیں ، حکومت چاہے تو ایکشن لے سکتی ہے۔