سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وزارت مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور کوٹہ دیئے جانے کے معاملے کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔
حج کوٹہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے وزارت مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور کوٹہ دئیے جانے کے معاملے کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔ سماعت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزارت مذہبی امور من پسند افراد کو کوٹہ تقسیم کر رہی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ روپے سے کم میں حج کرانے والوں کی بجائے پانچ لاکھ روپے میں حج کرانے والوں کو کوٹہ دیا جا رہا ہے۔