سپریم کورٹ آج اہم کیسوں کی سماعت کرے گا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں آج ای او بی آئی از خود نوٹس، لوڈ شیڈنگ از خود نوٹس اور اسٹیل ملز کرپشن کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ای او بی آئی میں مالی بے ظابطگیوں کا از خود نوٹس لیا تھا۔ عدالت عظمی نے ای بی او آئی کے سابق چیئرمین کو آج طلب کر رکھا ہے۔

لوڈ شیڈنگ از خود نوٹس کی گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا حکم دیا تھا۔ آج سماعت کے دوران حکومتی عہدیدار عدالت کو آئی پی پیز کو گردشی قرضے کی مد میں کی گئی ادائیگیوں سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے بارے میں نئی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔ اسٹیل ملز کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت عظمی کو ملز موں کے خلاف کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا جائے گا۔