اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج پرویز مشرف کے ای سی ایل کیس کی سماعت کرے گا۔ خصوصی عدالت سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی ایک اہم درخواست کی سماعت بھی کرے گی ،جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت 13 دن کےوقفے کے بعد آج سنگین غداری کیس کی 49 ویں سماعت کرے گی۔
پرویز مشرف کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے آئی سی ایل سے پرویز مشرف کا نام نکالنے کا فیصلہ معطل کررکھا ہے۔