اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واپڈا کو حاصل شدہ قرضوں پر ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
نجی بینک نے موقف اختیار کیا کہ واپڈا کے ذمے ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دو کروڑ اٹھاون لاکھ روپے واجب الادا ہیں لیکن یہ رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا بائیس جنوری دو ہزار چار کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واپڈا کو ادائیگی کا حکم دے دیا۔