سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جنوری کو ہو گا

Supreme Judicial Commission, Meeting

Supreme Judicial Commission, Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد خان کا نام وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کیلئے تجویز کیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز ہے جبکہ جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہر جمالی، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون پرویز رشید، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، پاکستان بار کونسل کے نمائندے یاسین آزاد، سپریم کورٹ بار کے صدر فضل حق عباسی اور دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے۔