سپریم انجمن تاجران تاجروں کے حقوق کی بازیابی کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ میاں اختر محمود

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران کارخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے کیا کہ سپریم انجمن تاجران تاجروں کے حقوق کی بازیابی کیلئے جنگ لڑرہی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کی سو سے زائد تاجر تنظیموں کی حصہ دار سپریم انجمن تاجراں کی روز بروز مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔

انہوںنے صرف شہر میں مفاداتی سیاست کا کھیل کھیل کر تاجروں کو تقسیم کیا گزشتہ روز چوک گھنٹہ میں احتجاج برائے نام انتشار تھا لہٰذا وہ اس احتجاج میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں سپریم انجمن تاجران تاجروں کے ہر دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے۔

خواہ ملکی لیول پر ایمنسٹی سکیم ،ود ہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر معاملات میں تاجروں کی مشاورت سے فیصلے کیے جس کی بنا پر شہر میں تاجروں کا ان پر اعتماد بحال ہوا اور شہر کی سرکردہ تاجر تنظیمیں آج ان کے کیمپ میں شامل ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا فوڈ بورڈ کے قیام سے تاجروں میں اعتماد قائم ہوا تاجر ملک معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ہم تاجروں کو ان کے جائز حقوق دلاوانے کیلئے جدو جہد برقرار رکیں گے۔