سورة الحجرات مدنی 49

Surah al Hujurat

Surah al Hujurat

تحریر : شاہ بانو میر
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ٬ نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں ٬ ہو سکتا ہے کہ وہ اِن سے بہتر ہوں٬ اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں ہو سکتا ہے کہ وہ اِن سے بہتر ہوں٬ آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو٬ اور نہ ایک دوسرے کو بُرے القاب سے یاد کرو٬ ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنا بہت بُری بات ہے٬ جو لوگ اس روش سے باز نہ آئیں وہ ظالم ہیں٬اے لوگو جو ایمان لائے ہو ٬ بہت گُمان کرنے سے پرہیز کرو٬ٌ کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں٬ تجُسس نہ کرو ٬ اور تم میں سے کوئی کسی کی غِیبت نہ کرے٬ کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے

جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا٬ ؟ دیکھو تم خود اِس سے گھِن کھاتے ہو٬ اللہ سے ڈرو٬ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ٬ اور رحیم ہے٬ لوگو!! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں٬ تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو٬

درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے ٬ جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیز گار ہے یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبرہے٬ٌ یہ بدوی کہتے ہیں کہ ٬٬ ہم ایمان لائے٬

ALLAH

ALLAH

اِن سے کہو ٬ تم ایمان نہیں لائے٬ بلکہ یوں کہو کہ تم مطیع ہو گئے ہو٬ ایمان ابھی تمہارے دِلوں میں داخل نہیں ہوا ہے٬ اگر تم اللہ ا ور اس کے رسولﷺ کی فرماں برداری اختیار کرلو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا ٬ یقینا اللہ بڑا اور درگزر کرنے والا رحیّم ہے

٬ حقیقت میں تو مومن وہ ہیں٬ جو اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لائے٬ پھر انھوں نے کوئی شک نہ کیا اور اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا٬ وہی سچّے لوگ ہیں٬ اے نبیﷺ (مدعیان ایمان ) سے کہو٬ کیا تم اللہ کو اپنے دِین کی اطلاع دے رہے ہو٬ ؟

حالانکہ اللہ تم پر اپنا احسان رکھتا ہے٬ کہ اُس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی٬ اگر تم واقعی اپنے (دعوائے ایمان ) میں سچّے ہو اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا عِلم رکھتا ہے٬ اور جو کچھ تم کرتے ہو ٬ وہ سب اس کی نگاہ میں ہے

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر