اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے بلاول بھٹو زرداری کو بجھوایا گیا ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جس کارکن نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے اسے فورا واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ان کے بچوں کی طرح ہے۔ واضع رہے کہ عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے بلاول بھٹو زرداری کو بجھوائے گئے نوٹس میں کہا تھا کہ بلاول کے بیان سے طاہر القادری اور ان کے خاندان کے جذبات مجروح ہوئے۔ بلاول بھٹو نے سماجی ویب سائٹ پر طاہر القادری کو کارٹون کہا تھا۔
نوٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں۔