اسلام آباد (جیوڈیسک) ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کامیاب آپریشن کے بعد وزیر اعظم پاکستان تیزی سے صحتمند ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ان کی صحت کی پیشرفت سے مطمئن ہیں۔ نواز شریف نے دو بار چہل قدمی بھی کی۔
اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتائی۔ دونوں نے مسلسل دعاؤں پر قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ حسن نواز نے بتایا کہ وزیر اعظم کو ابھی کمرے میں منتقل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گلدستے بھی بھجوائے ہیں۔