راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج فاٹا اور پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف نے باڑہ میں شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کر دیا۔ قبائلی عمائدین میں گھل مل گئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر سپہ سالار نے واضح پیغام دیا کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ نہیں پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت بچوں کو نصاب میں پڑھائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد شہدا کے لواحقین کے لیے فاؤنڈیشن بنائیں گے۔
قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھ قوم کی حمایت سے انسداد دہشت گردی آپریشن بھرپور انداز سے مکمل کیا۔ علاقے میں استحکام اور بحالی نو کے آپریشنز حاصل شدہ مقاصد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے فاٹا کی تعمیرنو میں پاک فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے وانا میں پاک فوج اور ایف سی کے افسروں اور سے بھی خطاب کیا اور دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر اور پناہ گاہیں ختم کرنے میں فورسز کے کردار کو سراہا۔