تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب قارئین کنٹرول لائن پر کشیدگی دن بدن بڑھ رہی ہے۔اٹھائیس ستمبر بدھ کی شب کی جانے والی اس کاروائی میں بہت سے شدت پسند مارے گئے ہیں۔جبکہ پاکستانی افواج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی حوالدار جمعہ خان اور نائیک امتیاز شہید ہو گئے ہیں۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پربھمبر۔کیل ۔تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میںبلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستان کی بہادر افواج نے منہ توڑ جواب دیااور دشمن کی توپیں خاموش ہو گیئں۔
جب کہ ہندوستان کی طرف سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ پاکستانی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نو گام سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔دوسر ی طرف بھارت کے (ڈی جی ایم او)لیفینیٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہ دعویٰ کیا کہ ہندوستانی فوسز نے لائن آف کنٹرول پرسرجیکل سٹرائیکس کیں قارئین یہ بھارت کا سب جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے۔حقیقت یہ ہے پوری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بنیادی ایشو مسئلہ کشمیر ہے۔اور بھارت کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے جب ہی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کا ایشو اٹھایا جاتا ہے بھارت کے وزیر اعظم مودی سرکار کے اندر مروڑ پڑتے ہیں۔اور یہ بات بھی عالمی برادری پر واضح ہے کہ جب ہی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے توپہل بھارت کی طرف سے ہوتی ہے۔لیکن بدقسمتی یہ ہے بھارت کا شروع سے یہ وطیرہ رہا کہ الزام تراشی پاکستان پر لگاتا ہے۔
Pakistani Soldiers
اور سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے یہ بھارت کا سر عام جھوٹ ہے بھارت کی اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ایسی حرکت کرے شاید بھارت ١٩٦٥ء والی جنگ بھول گیا ہے۔اللہ کاشکر ہے آج بھی پاکستانی عوام کا ١٩٦٥ء والا جذبہ ہے۔پاکستان کی افواج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔لیکن بیرونی حملوں کے مقابلے میںہماری مسلح افواج کی طاقت،صلاحیت،اور قیادت اتنی مضبوط ہے کہ بیرونی دشمن ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔سارک کانفرنس میں بھارت کا شریک نہ ہونا اور اپنے ساتھ افغانستان اوربنگلہ دیش کو ملانا اور سرجیکل سٹرائیکس کا واویلا کرنایہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ اور بوکھلاہٹ ہے۔پاکستان کے (آئی ایس پی آر)لیفینیٹ جنرل سیم باجوہ نے لائن آف کنٹرول پرسرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت کا فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا رنگ دینا سر عام ایک فریب ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانہ کو نشانہ بنانایہ بھارت کا جھوٹا دعویٰ کرنا غلط ہے۔
اگر بھارت نے پاکستانی سر زمین میں سرجیکل سٹرائیکس کیں تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔قادر مطلق کا لاکھ لاکھ شکر ہے پاک فضائیہ،بری فوج اور بحری فوج پوری طرح چوکس ہے اگر دشمن نے نے ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کو چنے چبا دیں گے۔اصل میں بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے جب ہی کوئی مزاکرات کا موڈ بنتا ہے بھارت مکر جاتاہے۔اور بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میںمسلمانوںپرمظالم کی بوچھاڑ کر رہے ہیں اور ہماری مائوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔یہ بھارت کی بھول ہے ہمارے سیاست دانوں کے اندر سے جتنے اختلافات ہوں لیکن ملکی سطح پر ہم ایک پیچ پر ہیں۔اور پاکستان کی ١٨ کروڑ عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اگر دشمن نے تھوڑی سی غلطی بھی کی تو اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔