ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی گلوکار سونو نگم نے امجد فرید صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ کوئی کیسے اتنےمعصوم شخص کو مار سکتا ہے۔
سونو نگم نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت پر دکھ ہے، امجد صابری انتہائی شفیق شخصیت اور مثبت سوچ کے حامل تھے، امجد صابری نے 2004 میں ان کے ساتھ کراچی میں ان کے گائے گانے میں قوالی کا حصہ بہت ہی اچھے طریقےسے گایا تھا، انہوں نے نہ صرف میرے ساتھ پرفارم کیا بلکہ 2004 میں کراچی میں ہونے والے دھماکے سے میں اور میرے خاندان کے ساتھ وہ بھی بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد امجد صابری کے ساتھ جذباتی تعلق بھی قائم ہوگیا تھا۔
سونونگم کا کہنا تھا امجد صابری کاخاندان کوئی چھوٹا خاندان نہیں، اس خاندان کےچراغ کو بجھا دینا افسوسناک ہے، فیس بک پر امجد صابری کی تصویر دیکھ کربہت دکھ ہورہاہے، میں حیران ہوں کہ کوئی کیسے اتنے معصوم شخص کومارسکتا ہے۔ سونو نگم نے امجد صابری کی قوالی کے فن کے حوالے کہا کہ ان کی موسیقی کو اتنا فالو نہیں کیا لیکن ایک آرٹسٹ کےطور پرجانتا ہوں ان کی آواز بہت جاندار اور روحانی تھی۔