سرگودھا (جیوڈیسک) فاطمہ جناح کالونی، سبھروال کالونی سمیت نواحی کالونیاں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں۔ جگہ جگہ نشہ کے عادی افراد سرعام نشہ لیتے نظر آتے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو کئی مرتبہ منشیات فروشوں کی نشاندہی کی لیکن کارروائی کے بجائے ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جاتی ہیں۔
منشیات کے عادی سارا دن نشہ کر کے کھیتوں میں پڑے رہتے ہیں اور اب تک ہیروئن کے باعث 200 سے زائد نشئی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولیس کارروائی کیلئے آتی ہے اور پیسے لیکر واپس چلی جاتی ہے منشیات کی وجہ سے علاقے میں چوری ڈکیتی بھی عام ہے۔ دن دیہاڑے ڈاکو لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔