سرویلنس سیل عوام کیلئے نہیں حکمرانوں کی حفاظت کیلئے بن رہا ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی ہاوس کراچی میں جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس سیل کے قیام کامقصد عوام کو تحفظ کی فراہمی نہیں بلکہ حکمرانوں کو زیادہ محفوظ بنانا ہے کیونکہ عوامی مفادات کے تحفظ میں مکمل طور ناکام اورذاتی مفادات کے حصول میں مشغول حکمران یہ بات جان چکے ہیں کہ پاکستان کے عوام شخصیت پرستی کے سحر سے آزاد ہورہے ہیں اور انقلاب کا وہ سورج طلوع ہونے والا ھءجس کی روشنی عوام میں۔

ان تمام لوگوں کے احتساب کا شعور بیدار کرے گی جو آج تک عوام کا استحصال کرتے چلے آئے ہیں اور وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے جب عوام استحصال کرنے والوں کو ان کے محلات سے گھسیٹ کر باہر لائیں گے اور اسی وقت کے خوف سے حکمران اربوں روپے سے اپنے گرد حفاظتی حصار بنارہے ہیں جسے عوامی تحفظ اور سر وےلنس سیل کا نام دیا جارہاہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ مانیٹرنگ اور سرویلنس سیل قائم کرنے۔

نائٹ ویزن کیمرے لگانے اورپولیس و رینجرز کی نفری میں اضافے کی بجائے اگر حکمران محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے مقامی خود مختاری قائم کرکے عوام کو شریک اختیار و اقتدار بنائیں اور مساوات کا معاشرہ قائم کرکے آئین و قانون پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں تو کسی بھی سر ویلنس اور مانیٹرنگ سیل کی ضرورت نہیں رہے گی اور کیونکہ انصاف کی فراہمی ، مساوات کے قیام اور عوام کو اختیار و اقتدار میں شریک کرکے مایوسی ، محرومی ، تعصب ، لسانیت ، دہشتگردی ، بد امنی ، غربت ، بیروزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات پائی جاسکتی ہے۔