مصطفی آباد/للیانی : آج وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو اور محسن ہیں۔ شمالی وزیر رستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کو پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ دفاع ارض وطن کیلئے کروڑوں پاکستانی فوج کے شابشانہ ہیں۔ ہر پاکستانی کو ملک و ملت کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست چمکانے کی بجائے جوڈیشنل انکوائری کا انتظار کیا جائے تا کہ دوھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ ملک نازک دور سے گزررہاہے۔طاہرالقادری کارکنوں کوقیام امن کے لئے صبروتحمل کادرس دیں۔ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور اندرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ماڈل ٹائون واقعہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ناکامی ہے۔