ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی رومانٹک فلم “شدھ دیسی رومانس” کے ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت نے سپر ہیرو ریتک روشن کو نئی فلم “پانی”سے کک آٹ کر دیا۔ شدھ دیسی رومانس نے ریلیز کے چودہ دنوں میں پچاس کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے بعد ہیرو سوشانت کے لیے بالی وڈ کے مزید دروازے کھل گئے ہیں۔
فلم میکر Shekhar Kapur نے اداکار کو اپنی نئی فلم “پانی” میں کام کرنے کی آفر کی ہے جس میں پہلے ریتک روشن کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ریتک اور فلم کے ہدایتکار میں منافع کی بات پر ان بن ہو گئی جس پر انہوں نے ہریتک کو فلم سے نکال کر سوشانت کو کاسٹ کر لیا۔