ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اب تک کی تحقیقات کے مختلف پہلووں پر شکوک و شبہات ظاہر کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) کے اہلکاروں نے جب سوشانت سنگھ کے فلیٹ پر واردات کا منظر دوبارہ تخلیق کیا تو جو حقائق سامنے آئے وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے میل نہیں کھاتے۔
سی بی آئی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکار نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جس پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تو اس کی فرش سے اونچائی صرف 5 فٹ 11 فٹ بلند تھی جبکہ سوشانت کا اپنا قد 5 فٹ 10 انچ تھا۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ شواہد خودکشی کے دعوے سے متعلق شک پیدا کرنے کیلئے کافی ہے۔
مزید برآں جب پوسٹمارٹم رپورٹ کرنے والے ڈاکٹروں سے سوالات کئے گئے تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان پر پورسٹمارٹم رپورٹ جلد سے جلد دینے کیلئے دباو ڈالا گیا تھا، پولیس کی جانب سے پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے غیر ضروری عجلت کا مظاہرہ کیا گیا۔
سی بی آئی نے تحقیقات میں تکنیکی مدد کیلئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے آئی اے ایم ایس ) کے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو پوسٹمارٹم رپورٹ کا تنقیدی جائزہ لیں گے، تحقیقاتی اہلکاروں کو سوشانت سنگھ کے خودکشی کے دوران استعمال شدہ کپڑوں پر بھی شک ہے۔