مشتبہ ڈیوائس کی اطلاع قطر کا طیارہ مانچسٹر ائر پورٹ پر اتار لیا گیا، ایک گرفتار

Qatar Airline

Qatar Airline

لندن (جیوڈیسک) برطانوی لڑاکا طیاروں نے قطر کے مسافر طیارے کو مانچسٹر ائر پورٹ پر لینڈ کرا لیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق پائلٹ نے اطلاع دی کہ طیارے میں ایک مشتبہ ڈیوائس موجود ہے۔ طیارے کیو آر 023 میں 300 مسافر سوار تھے۔ قطر ائرویز طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو حراست میں لے لیا گیا۔ پروازوں کو بحال کر دیا گیا۔