مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی اسلام آباد میں ریلی

Rally

Rally

ا سلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی، ریڈ زون جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان میچ پڑا۔

کارکن پولیس کا گھیراتوڑ کرریڈزون میں جاپہنچے توان پرلاٹھی چارج کیا گیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں کی احتجاجی ریلی مرکز ی سیکرٹریٹ سے شروع ہو ئی جسے نادرا ہیڈ کوارٹرز کے قریب روک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں۔ پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی توپولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ تحریک انصاف کے کارکن پولیس کا گھیرا توڑ کر ریڈ زون میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرانے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، کمیشن کے ارکان قانوناً نہ سہی، اخلاقاً اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی تنظیم نوسمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر نکات پرحمایت حاصل کرنے کیلئے پارٹی کی کمیٹی ہفتے کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرے گی۔