3 مشتبہ افراد کو آرمی پبلک سکول کی تصاویر بناتے ہوئے گرفتار کر لیا

Army Public School

Army Public School

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر حساس اداروں کی کارروائی 3 مشتبہ افراد کو آرمی پبلک سکول کی تصاویر بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

نامعلوم جگہ پر منتقل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح ساڑھے دس بچے دن کو 3 مشکوک افراد جو آرمی پبلک سکول بھمبر کی تصاویر بنا رہے تھے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ہونیوالے میں نثار، سلطان اور سردار نامی اشخاص جن کا تعلق ضلع اپر دیر خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے گرفتار شدگان کو حساس اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔