سینکڑوں مردہ مرغیاں فروخت کیلئے لیجاتے 2 ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

خانقاہ ڈوگراں (جیوڈیسک) خانقاہ ڈوگراں پولیس نے گشت کے دوران سینکڑوں مردہ مرغیوں کو فروخت کیلئے لیجاتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ شہریوں نے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس پارٹی نے ملزموں کی گاڑی قبضہ میں لے لی جبکہ مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ سے مدد طلب کرلی۔ گرفتار ملزموں شہزاد اور رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ مردہ مرغیاں سکھیکی سے لیکر آئے تھے اور شیخوپورہ میں قائم ایک فیکٹری کے مالکان کیلئے لیکرجارہے تھے جو ویسٹ کا کام کرتے ہیں۔