ایبٹ آباد (جیوڈیسک) کی مقامی عدالت نے معطل چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے سات جون کو طلب کر لیا ہے۔ سینئر سول جج منظور قادر مہمند نے پی سی بی ڈومیسٹک کے جنرل مینیجر شفیق پاپا کو بھی سات جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
گزشتہ ماہ ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایبٹ آباد ریجن کے صدر عامر نواب کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود انہیں عہدے پر بحال نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف خلاف آئین چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پہلے ہی معطلی کا شکار ہیں۔