لاہور (جیوڈیسک) فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا جرم قبول کر لیا، اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر پر ایک ماہ کی پابندی جبکہ 2 لاکھ روپے عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فکسنگ کیس میں ایک اور کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا جرم قبول کر لیا،معطل کرکٹر کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا پر بکیز نے آفر کی لیکن پی سی بی کو بروقت رپورٹ نہ کر سکا جو بڑی غلطی ہے جس پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن نے کرکٹر محمد نواز پرایک ماہ کی پابندی جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
کرٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق غلطی تسلیم کرنے پر کرکٹر محمد نواز سےنرمی برتی گئی، اس سے قبل دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی غلطی تسلیم کی تھی جس پر پی سی بی ایک سال پابندی اور دس لاکھ جرمانہ عائد کر چکا ہے۔