بالی ووڈ (جیوڈیسک) کنگ خان شاہ رخ اور انکی اہلیہ گوری خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا سسپنس ختم ہو گیا بچے کی پیدائش ستائیس مئی کو ہوئی۔ ممبئی کی میونسپل کمیٹی بی ایم سی کے اہلکاروں کے مطابق انہیں ستائیس مئی کو ایک لڑکے کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ موصول ہوا جس کے مطابق بچہ اندھیری کے مسرانی اسپتال میں پیدا ہوا۔
سرٹیفکیٹ میں بچے کے والد کا نام شاہ رخ خان اور والدہ کا نام گوری شاہ رخ خان درج تھا۔ شاہ رخ کی جانب سے پیدائش سے پہلے بیٹے کی خبر سامنے آنے پر میونسپل حکام تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق بچے کی جنس کے بارے میں معلوم کرنا غیر قانونی ہے۔