بدین (عمران عباس) تحصیل ماتلی میں ضلعی چیرمین کی زیر نگرانی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تشخیص کے لیئے کیمپ کا انعقاد، چھ سو سے زائد افراد کا مفت میں چیک اپ اور ٹیسٹیں کی گئیں، مفت میں ویکسینیشن کر کے ادویات بھی دی گئیں۔۔
بدین کی تحصیل ماتلی میں کپری موری پر قائم اسکول میں ضلعی چیرمین علی اصغر ہالیپوتہ کی زیر نگرانی ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض کی تشخیص کے لیئے ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر غوری، سینئر مانٹرنگ آفیسر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر لیلا رام اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی، کیمپ میں چھ سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ اور ٹیسٹیں کی گئیں جس میں ایک سو سے زائد مریضوں کی ٹیسٹ پازیٹو آگئی۔
اس موقع پر ضلعی چیر میں علی اصغر ھالیپوتہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پروگرام کی خصوصی کوششوں سے ہم ہمارے علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں پر سیاست کرنے نہیں آیا بلکہ یہاں پر عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں ، ڈاکٹر صادق میمن نے کہا کہ اکثر لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ہیپاٹائٹس پانی سے ہوتی ہے لیکن کہ غلط ہے بلکہ ہیپاٹائٹس اے اور ای نوے فیصد پیدا ہونے والے بچوں میں ہوتی ہے جو دو تین سالوں کے اندر ختم ہوجاتی اور یہ خطرناک بھی نہیں ہوتی، انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والی ٹیسٹوں کے دوران جن مریضوں میں یہ بیماری پائی گئی ہے ان کو علاج شروع کردیا جائے گا، جس میں ویکسینیشن اور گولیاں بھی دی جائیں گی۔۔۔