مشکوک شخص کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل ہونیکی کوشش

Jacket

Jacket

پشاور (جیوڈیسک) آرمی کی جیکٹ پہنے مشکوک شخص نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں داخل ہونیکی کوشش کی ہے۔

پولیس نے مشکوک شخص کو روکا تو وہ جیکٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا، پشاور پولیس کے مطابق ایک مشکوک شخص نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں داخل ہونیکی کوشش کی جو آرمی کی جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔

مشکوک شخص کو روکا گیا جس پر پولیس اہلکاروں سے اس کی ہاتھا پائی بھی ہو ئی اسی دوران مشکوک شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کی جیکٹ قبضے میں لے لی ہے۔