ہوو (جیوڈیسک) ہوو کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹور میچ میں سسیکس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 145 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ سکور انہوں نے 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 68 جبکہ یونس خان نے 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنائے۔
سسیکس کاؤنٹی کے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔