صوابی میں 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد

Swabi

Swabi

صوابی(جیوڈیسک)صوابی میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے 2 شدت پسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ، پستول اور بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق دام خیل کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے2 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

ان کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینڈ، 2 پستول، بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کی۔ ڈی پی او میاں سعید کے مطابق شدت پسند کسی سیاسی جماعت کی انتخابی ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ ان شدت پسندوں خان شیر اور سہیل اقبال نے باڑہ اور جنوبی وزیرستان میں تربیت حاصل کی ہے۔