صوابی: گھریلو جھگڑے پر دو خواتین اور بچے سمیت پانچ افراد قتل

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) کاب گنی میں گھریلو جھگڑا کئی افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ فائرنگ سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ گولیاں لگنے سے ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی۔

زخمی خاتون کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر کندھ کوٹ کے گاؤں میر حسین میں اراضی کے تنازع پر مخالفین دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے افراد پر گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ سے میر حسن اس کی بیوی عذا، بیٹی ثمرا اور بیٹا رستم رند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف کلر کہار کے علاقے میں خیرپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ نے دو بھائیوں کی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔