صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ گدون کے علاقے گندپ کے افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں ماں اور دو بچیاں شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگ موقع پر اکٹھے ہو گئے اور زخمی اور لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
بعد ازاں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کیا گیا جبکہ لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہے۔