صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

 Polio

Polio

صوابی (جیوڈیسک) صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے بعد بھی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ، صوابی کے بعض علاقوں میں مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔

صوابی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق ہو گیا تھا۔

جس کے بعد خیبر ایجنسی میں رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔پولیٹیکل انتظامیہ اور رضاکاروں کے درمیان مذاکرات کے بعد رضا کار مہم دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔

صوابی میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل ٹوپی میں پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔