صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔ صوابی کے گاؤں یار حسین میں اے این پی رہنما شعیب خان اپنے حجرے میں بیٹھے تھے، نامعلوم افراد نے حجرے میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب شعیب خان کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے مقامی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔