صوابی (جیوڈیسک) دہشت گردوں کا صوابی میں پولیس چوکی پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق بارہ کے قریب شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار شدت پسند ہلاک کر دیئے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کالعدم تحریک طالبان نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے خود کش حملہ آور ملک کے مختلف حصوں میں روانہ کر دیئے ہیں جوکہ حکیم اللہ محسود کی موت کا بدلہ لیں گے ہو سکتا ہے یہ کارروائی بھی اسی حصے کی ایک کڑی ہو.