صوابی(جیوڈیسک)صوابی میں قومی اسمبلی کے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر فائرنگ سے راہ گیر بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔صوابی سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم اور این اے13 سے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
تاہم وہ محفوظ رہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے ان کی عیادت کی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔