صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ صوابی کے علاقے ملک آباد میں سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
آپریشن کے دوران ملک آباد کے علاقے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں کئی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔