صوابی میں پولیس کا آپریشن، 35 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

Operation

Operation

صوابی (جیوڈیسک) صوابی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ سرچ آپریشن صوابی کے علاقوں شیخ جاناں اسوٹا اور شیوا اڈا میں کیا گیا۔

ایس پی صوابی سجادخان کے مطابق ان علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس پی کے مطابق آپریشن مرحلہ وار طور پر جاری رہے گا۔