صوابی میں پولیس چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جہانگیرہ روڈ پر گرڈ سٹیشن کے قریب واقع پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سبز علی خان اور جواد خان جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ صدام حسین شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔