صوابی سرچ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

گاؤں مینی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگرد پہاڑی پر چھپے ہوئے تھے،پولیس نے پہاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،واقعہ کے بعد ڈی پی او صوابی جاوید اقبال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد علاقہ بھر میں سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

پولیس نے ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں تحویل میں لیکر ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیں۔