صوابی (جیوڈیسک) تربت میں شہید ھونے والے ایف سی اہلکار نادر حسین کو آبائی علاقے میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، فوجی حکام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بلوچستان دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نادر حسین شہید کا تعلق ضلع صوابی کی یونین کونسل یعقوبی کے سادات خاندان سے ہے، نادرحسین شہید ولد جبین سید کی عمر 25 سال تھی اور عرصہ تین سال سے بلوچستان ایف سی میں تعینات تھے، شہید کی تین بہنیں اور چار بھائی والد اور والدہ حیات ہیں جن میں شہید تیسرے نمبر پر تھے۔
نادر حسین شہید اپنے خاندان اور علاقے میں زندہ دلی اور خوش اخلاقی کی وجہ سے مشہور تھے، ان کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ رات گئے انہیں اپنے آبائی علاقے محلہ میاں گان یعقوبی میں سرکاری اعزاز اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔