صوابی :دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں خاندانی تنازع پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کھدرا میں رات گئے ایک نوجوان نے خاندانی تنازع پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے بعد اس نے ماموں کے گھر جاکر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیں۔