سوات میں دھماکا : امن کمیٹی کے رکن جاجا میاں زخمی ،بیٹا جاں بحق

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات میں دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی جاجا میاں کابیٹا جاں بحق اور جاجا میاں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگلور کے علاقے میں روڈ کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کیرکن جاجا میاں اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منگورہ جارہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاجا میاں کا بیٹا برکت مو قع پر ہی جاں بحق جبکہ جاجا میاں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے سید و شریف ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔