سوات ، چترال اور ہنزہ نگر میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) سوات ، چترال اور ہنزہ نگر میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور سندھ میں کچھ مقامات پر گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہے ، سوات میں کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع ہنزہ نگر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہے۔

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ بلوچستان اور گردو نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد ، خیبر پختوخواہ ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔