سوات : کرفیو میں سختی، تعلیمی ادارے اور بازار بند

Swat Curfew

Swat Curfew

سوات (جیوڈیسک) سوات کے علاقہ مدین میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو مکان میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ قاتلوں کی گرفتاری کیلیے مدین میں کل شام سے لگائے جانے والے کرفیو میں سختی کردی گئی ہے، کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے، بازار، تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے بحرین اور کالام روڈ کوبھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا، کرفیو گزشتہ شام سے لگایا گیا ہے جس میں آج سختی کردی گئی ہے،گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افردا نے قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کرفیو کے باعث ہزاروں لوگ قربانی سے محروم رہ سکتے ہیں۔