ڈینگی : متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار ہوگئی

Dengue

Dengue

سوات (جیوڈیسک) شہر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈینگی سے ہلاک افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔

سوات کے سیدوشریف اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہزارآٹھ سو ہو گئی۔ پنجاب میں دو نئے کسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی کل تعداد ایک دوسو بیس ہوگئی۔

سوات کی حسین وادیِ ان دنوں ڈینگی جیسے موذی مرض کی گرفت میں ہے۔ سیدوشریف اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ یہاں اب تک ڈینگی سے چالیس افراد جاں بحق ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ہی ضلع مالاکنڈ میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو انیس ہو گئی ہے۔ اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے پر مریض اب کھلے آسمان تلے علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے بھی نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ادھر لاہور کے گنگارام اور میو اسپتال میں دونئے کیسز رجسٹرڈ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک دوسو بیس ہوگئی جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ یہاں ایک ہزار چار سو تنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک ہزار دو سو بچیاسی کیسز صرف کراچی میں سامنے آئے۔