سوات: ڈینگی مچھر کے وار سے مزید 2 افراد متاثر

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات میں ڈینگی مچھر کے وارسے مزید 2 افراد متاثر ہو گئے ہیں جس کے بعد ضلع بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کاکہنا ہے۔

کہ دو روز کے دوران مزید دومریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جنہیں سیدوشریف اسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک 188 مریض ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔۔

تین مریض صحت یاب ہونے کے بعداسپتال سے چلے گئے ہیں۔ 174 مریضوں کا ضلع کے مختلف اسپتالوں میں کامیاب علاج ہو چکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں 4 مریض زیر علاج ہیں جن میں دو خواتین اوردو مرد ہیں۔